ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’لوجہاد‘کے خلاف دستخطی مہم چلانے والے بھگوا لیڈروں کے خلاف کیس درج

’لوجہاد‘کے خلاف دستخطی مہم چلانے والے بھگوا لیڈروں کے خلاف کیس درج

Tue, 23 Jan 2018 21:37:19    S.O. News Service

اڈپی،23؍جنوری (ایس او نیوز) شہر کے تعلیمی اداروں کے اطراف ’لوجہاد‘کے خلاف زعفرانی بریگیڈ نے جو دستخطی مہم شروع کی ہے اس سلسلے میں پولیس نے اقدام کرتے ہوئے بجرنگ، درگا واہنی اور وشوا ہندو پریشد کے چند لیڈروں کے خلاف کیس درج کیاہے۔

خود اپنی طرف سے suo motoکیس داخل کرنے والے سب انسپکٹر نارائن کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنے دیگر عملے کے ساتھ معمول کے مطابق شہر کے راؤنڈ پر تھے تو انہوں نے چالیس کے قریب رضاکاروں کوبجرنگ دل اوروشوا ہندو پریشد کی قیادت میں ایم جی ایم کالج کے پاس جمع ہوکر احتجاج کرتے اور کچھ اشتہاری پرچیاں (پمفلیٹس) تقسیم کرتے ہوئے پایا۔وہاں جمع لوگوں میں بجرنگ دل کے لیڈر ولاس نائک، سنیل کے آر،دنیش مینڈن،سریندرا کوٹیشور، دنیش شیٹی،لوکیش شیٹی گار،وشواہندو پریشد لیڈر وشوا سوورنا، درگاواہنی لیڈرپدما رتناکر،بھاگیہ شری ایتھل وغیرہ شامل تھے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس تعلق سے جب ان مظاہرین سے تفتیش کی گئی تو جواب ملاکہ’ لوجہاد کے خلاف‘ لڑکوں اور لڑکیوں میں بیداری کے لئے مہم چلائی جارہی ہے۔ چونکہ انہوں نے اس مہم کے لئے ضلع انتظامیہ یا پولیس سے کسی قسم کی اجازت نہیں لی تھی اور سڑک پر جمع ہوکر عوام کو تکلیف پہنچانے کا کام کررہے تھے اس لیے ان افراد کے خلاف کریمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 149کے تحت کیس درج کردیا گیا ہے۔


Share: